پنجاب سرمایہ کاری بورڈ قومی اورعالمی سطح پرصوبے میں سرمایہ کاری کے فروغ پر کام کررہا ہے:سردارتنویرالیاس خان

121

لاہور،3دسمبر(اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی سردار تنویر الیاس خان سے جنوبی کوریاکے وفد نے ملاقات کی۔کورین وفد سے ملاقات میں بورڈ کے حکام جلال حسین، ڈاکٹر سہیل اور سہیل احمد بھی موجود تھے۔کورین وفد نے سردار تنویر الیاس خان سےپنجاب میں سرمایہ کاری کے حوالے سے گفتگو کی۔کورین وفد  نے سردارتنویر الیاس کو پنجاب میں 133ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی کروائی۔سردار تنویر الیاس خان نے کورین سرمایہ کاروں کو ہر مکمن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ کورین وفد نے کہا کہ پنجاب میں بہت جلد ماسک بنانے کی فیکٹری لگا رہے ہیں۔سردار تنویر الیاس نے کہا کہ فیکٹری میں مقامی لوگوں کےلیے روزگاری کے مواقع پیدا ہوں گے۔پنجاب میں سرمایہ کاری کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔انہوں نے غیرملکی سرمایہ کاری حکومتی پالیسیوں پراطمینان کا اظہار کیا۔ سردار تنویر الیاس خان کا کہنا ہے کہ پنجاب سرمایہ کاری بورڈ قومی اورعالمی سطح پرصوبے میں سرمایہ کاری کے فروغ پر کام کررہا ہے۔اس موقع پر کورین وفد نے سردارتنویر الیاس کو پنجاب میں 133ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی کروائی۔

سردار تنویر الیاس خان نے کورین سرمایہ کاروں کو ہر مکمن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ فیکٹری میں مقامی لوگوں کےلیے روزگاری کے مواقع پیدا ہوں گے۔پنجاب میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجودہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب سرمایہ کاری بورڈ قومی اورعالمی سطح پرصوبے میں سرمایہ کاری کے فروغ پر کام کررہا ہے۔