پنڈی بھٹیاں؛جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن،30 ملزمان گرفتار

124

پنڈی بھٹیاں،20 دسمبر( اے پی پی):پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری ہے، کریک ڈاؤن تھانہ سٹی، صدر حافظ آباد، سٹی پنڈی بھٹیاں، صدر پنڈی بھٹیاں  اور دیگر علاقوں میں کیا گیا۔

کریک ڈاؤن کے نتیجہ میں 30 ملزمان گرفتار کئے گئے،گرفتار ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ، شراب اور منشیات برآمد کیا گیا۔ کارروائی کے دوران 4 کلو سے زائد چرس،98لیٹر شراب، 420 لیٹر لہن، 4 چالو بھٹیاں شراب، 4 پسٹل، 4 رائفلیں، 1 کلاشنکوف اور رپیٹر گن برآمد کیا گیا۔

کریک ڈاؤن کے دوران عرصہ دراز سے مطلوب 5 خطرناک اشتہاری مجرمان بھی گرفتار کئے گئے۔

ڈی پی او سید حسنین حیدر نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔