کرسمس تہوار؛ ملتان موٹروے پر  مسیحی بچوں کا قوم کے نام روڈ سیفٹی کا سلامتی بھرا پیغام

172

ملتان، 26دسمبر(اے پی پی):کرسمس کے موقع پر پاکستان کی سب سے منفرد اور خوبصورت تقریب موٹر وے پر منعقد ہوئی، مسیحی برادری کے بچوں نے کرسمس کی خوشیاں موٹروے پولیس اور روڈ سیفٹی کے نام کر دیں۔

سانتا کلاز کے لباس میں ملبوس ننھے منے پیارے بچوں نے قوم کے نام روڈ سیفٹی کا سلامتی بھرا پیغام دینے کے لئے  کرسمس کا دن موٹروے پولیس کے ساتھ شیر شاہ ٹال پلازہ پر گزارا۔بچوں نے روڈ سیفٹی کے حوالے سے آگاہی دینے کے لئے مختلف سلوگن پر مشتمل پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔

بچوں نے کرسمس کے حوالے سے ڈرائیوروں کو پھول بھی پیش کئے۔موٹروے ٹال پلازہ پر کیک کاٹا گیا اور مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔

 سیکٹر کمانڈر رانا سرفراز ناصر نے بچوں کے ہمراہ موٹروے پرسفر کرنیوالوں کو روڈ سیفٹی بارے آگاہی دی اور اس موقع پر کہا کہ خوبصورت تقریب کا مقصدآئی جی موٹروے پولیس کلیم امام کے روڈ سیفٹی کی تعلیم کا عام کرنا ہے۔ڈی ایس پی مسرور علی اور بیٹ23 کے پٹرولنگ افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔