ملتان؛ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹی دودھ اور مصالحہ جات  بیچنے والوں کیخلاف کارروائی،متعدد یونٹس سیل

134

ملتان، 26 دسمبر (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹی دودھ اور مصالحہ جات  بیچنے والوں کیخلاف کارروائی، فوڈ اتھارٹی قوانین کی خلاف ورزیوں پر 3 کولیکشن سنٹر، 2 گرائنڈنگ یونٹس، بیکری پروڈکشن یونٹ اور ہسپتال کی کینٹین سربمہر کر دیئے ہیں اور 2600کلو گرام سے زائد ملاوٹی مصالحہ جات تلف، 1100 کلو دھنیا پاؤڈر اور ہلدی ضبط کر لی گئی ہیں۔

کارروائیاں ڈائریکٹر آپریشنز ساؤتھ شہزاد خان مگسی کی زیر نگرانی غلہ منڈی اور گردونواح میں کی گئی۔

 ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے شہروں میں ملک شاپس سمیت دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران 4ہزار 400لٹر ملاوٹی دودھ تلف کر دیا ہے، دودھ کا معیار بہتر نہ ہونے پر 13دودھ بردار گاڑیوں کو بھاری جرمانے عائد کیےگئے۔

 انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق ملاوٹی اشیاء بیچنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں کی جارہی ہیں۔