کوئٹہ 20 دسمبر (اے پی پی ): کسٹمز بلوچستان نے ایف سی کے تعاون سے پنچگور کے مقام پر چھاپے کے دوران بڑے پیمانے پر غیر ملکی ایرانی ڈیزل کی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی پنچگور کسٹمز موبائل اسکواڈ اور ایف سی نے 9 ھینو ٹرکوں/ ٹینکر ز سے تین لاکھ چھپن ہزار 356000 ہزار لیٹرز غیر ملکی ڈیزل برآمد کرلیاکسٹمزپنچگور نے 40 دنوں میں پانچ لاکھ تریپن ہزار 553000 سے زائد لیٹرز ڈیزل قبضے میں لے جا چکے ہیں جبکہ 16 ٹرکز ھینوز بھی قبضے لے کر مالکان کے خلاف کاروائی کی جارہئ ہے۔ برآمد شدہ ڈیزل کی قیمت 20 کروڑ بتائی جارہی ہے اسمگلرز غیر ملکی تیل ایران سے اسمگل کرنے کے بعد اندرون سمگل کرنا چاہتے تھے۔
فاروق











