ملتان، 6دسمبر(اے پی پی ):ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں ، سب رجسٹرارمحسن نثار نے پرائس مجسٹریٹ نعمان عابدکے ہمراہ مختلف مارکیٹوں کا معائنہ کیا۔ سمیجہ آباد،وہاڑی چوک اور بدھلہ روڈ پر شاپس، ہوٹلوں اور شادی ہالوں کی پڑتال کی اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر3 کاروباری مراکز پر تالا ڈال دیا گیا جبکہ کورونا ایس او پیز یکسر نظر انداز کرنے پر ایک دکان مالک کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔
سیل کی گئی دکانوں میں وہاڑی چوک میں واقع ریواڑی بیکری شامل ہے، بدھلہ روڈ پر واقع شاہ جی ہوٹل اور ایک ڈیپارٹمنٹل سٹور بھی سر بمہر کر دئے گئے ہیں۔