وہاڑی ،04 دسمبر(اے پی پی ): قومی جذبہ کے تحت خواجہ سراؤں نے پولیو کے قطرے پلوانے سے انکار کرنے والی فیملی کو منا کر محکمہ صحت کے ساتھ ملکر پولیو قطرے پلاوادئیے۔
پولیو جیسی وباء پر کنٹرول کرنے کے لئے جہاں حکومت اپنا کام کرتی دکھائی دے رہی ہے وہیں وہاڑی کے خواجہ سراء بھی لوگوں کو قائل کرنے کے لئے پولیو ٹیموں کے ہمراہ نکل پڑے ہیں۔
خواجہ سراء چاندنی خان نے کہا کہ جس گھر میں ہم پولیو کے قطرے پلانے آئے تھے، انہوں نے بچوں کو قطرے پلانے سے انکار کردیا تھا ہم نے انہیں آمادہ کیا ہے جس پر راضی ہوکر والدین نے اپنے بچوں پولیو کے قطرے پلائے۔
انہوں نےکہا کہ ہمیں اپنے بچوں کو معذوری سے بچانے کے لئے دو قطرے ہر بار پلانے چاہئیں تاکہ بچے اس موذی مرض سے اپنے بچوں کو بچا سکیں
خواجہ سراء پنکش نے کہا کہ پاکستان کے تمام خواجہ سراء اس قومی فریضے کو ادا کرنے کے لئے ہر دم تیار ہیں اس لئے محکمہ صحت ہم سے جہاں خدمات لینا چاہے ہم حاضر ہیں۔
والدین نے بھی کہا کہ ہم جس ملک میں رہتے ہیں ہمیں اس ملک کے قوانین بھی ماننے چاہئے، اس لئے تمام لوگوں کو میرا پیغام ہے کہ 5 سال تک کے ہر بچے کو پولیو قطرے ضرور پلائیں جائیں۔











