56 سالہ اولمپک میڈلسٹ حسین شاہ کا 34 سالہ عامر خان کو فائٹ کا چیلنج

277

اسلام آباد۔30دسمبر  (اے پی پی):پاکستانی باکسنگ لیجنڈ حسین شاہ اور برطانوی باکسر عامر خان ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گے، 56 سالہ اولمپک میڈلسٹ حسین شاہ نے 34 سالہ عامر خان کو فائٹ کا چیلنج کر دیا۔ حسین شاہ نے کہا کہ ہماری فائٹ ورلڈ باکسنگ لیجنڈز مائیک ٹائسن اور جوئے لوئیس کی فینٹسی فائٹ کی طرح ہوگی۔حسین شاہ نے ہار جیت کا فیصلہ صرف ناک آوٹ پر ہونے کی شرط بھی رکھ دی ہے۔ انہوں نے دعوی کرتے ہوئے کہا کہ میں انشاء اللہ عامر خان کو ناک آئوٹ کروں گا، مجھے باکسنگ چھوڑے لمبا عرصہ ہوگیا لیکن عامر خان اب بھی کھیل رہا، میں صرف 2 مہینے کے نوٹس پر عامر خان سے پاکستان میں کسی بھی جگہ فائٹ کے لئے تیار ہوں ۔واضح رہے کہ حسین شاہ پاکستان کی تاریخ کے واحد اولمپک میڈلسٹ باکسر ہیں، حسین شاہ نے 1988 سیول اولمپکس میں پاکستان کے لئے میڈل جیتا تھا، برطانوی باکسر عامر خان بھی اولمپک میڈلسٹ اور 2 بار کے عالمی چیمپئن ہیں ۔