گلگت بلتستان کا خوبصورت ترین علاقہ غذر کی جمی جھیل خلتی میں تین روزہ ونٹر ٹورزم فیسٹیول کی رنگارنگ تقریبات  اج دوسرے روز بھی جاری رہے       

99

        گلگت ،29جنوری (اے پی پی ):غذر کے خوبصورت جمی خلتی جھیل میں سرمائی تین روزہ ونٹر ٹورزم فیسٹول کے دوسرے روز بھی مختلف کھیلوں اور تقریبات کا سلسلہ جاری رہا اج غذر اور ہنزہ کے آئس ہاکی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوا جس ہنزہ کی ٹیم نے دو کے مقابلے میں پانچ گول کرکے میچ جیت لیا اور ہزاروں شائقین کھیلوں اور سرد موسم سے انجوائے کرنے کے لیے غذر پہنچ گئے ہیں اور بچے جوان و خواتین  سب اس منفرد ایونٹ سے خوب لطف اندوز ہو تے رہے کل فیسٹول کے فائنل میچ سنو لیپٹ اور اپر ہنزہ ائی بکس کے ٹیموں کے درمیان کا مقابلہ ہو گا   ۔