آئی جی  خیبر پختونخواہ  ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی کا دورہ بٹگرام، قیام امن کی صورتحال اور پولیس کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی

89

بٹگرام،23 جنوری (اے پی پی):انسپکٹر جنرل  خیبر پختونخواہ پولیس ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی نےبٹگرام کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ضلعی پولیس افسران کے اعلی سطح اجلاس کی صدارت کی۔

 اجلاس میں ڈی پی او بٹگرام طارق سہیل مروت، ڈی پی او تورغر قمر حیات خان، ڈی پی او لوئر کوہستان ذوالفقار خان جدون اور ڈی پی او کوئی پالس کوہستان سید مختارشاہ کے علاؤہ ایس پی سی ٹی ڈی ہزارہ ریجن اور ایس پی سپیشل برانچ نے شرکت کی، تمام ڈی پی اوز نے اپنے اپنے اضلاع میں قیام امن کی صورتحال اور پولیس کی کارکردگی کے حوالے سے آئی جی پی کو تفصیلی بریفنگ پیش کی۔

آئی جی خیبر پختونخواہ نے تمام اضلاع کے پولیس افسران کی کارکردگی کو سراہا اور تسلی بخش قرار دیا، آئی جی نے ضلعی پولیس افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو بنیادی حقوق اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے بہترین حکمت عملی اپنائی جائے۔ منشیات فروشوں، چوری و ڈکیتی کے وارداتوں میں ملوث گروہوں اور مجرمان اشتہاریوں کیخلاف گہرا تنگ کیا جائے۔ پولیس اور عوام کے درمیان فاصلوں کو ختم کیا جائے جبکہ عوامی دوست پولیس کو فروغ دیا جائے۔

  آئی جی پی خیبرپختونخواہ نے  کہا کہ پاکستان کو پولیو سے پاک کرنا ہم سب کا قومی فریضہ ہے تمام ضلعی پولیس افسران اپنے اپنے اضلاع میں پولیو مہم کے دوران بہتریں سیکیورٹی پلان مرتب دیا کریں تاکہ کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہوئے، اقلیتوں کے مذہبی مقامات کی سیکیورٹی کو بھی مزید بہتر بنایا جائے، ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو بھی جانی و مالی تحفظ فراہم کیا جائے تاکہ انکے ذریعے ملک بھر کی طرح دنیا میں خیبرپختونخواہ  کی جانب سے محبت اور بھائی چارے کا پیغام جائے۔

 دورہ بٹگرام کے موقع پر آئی جی نے میڈیا  نمائندگان سے میڈیا ٹاک بھی کی انہوں نے اس موقع پر کہا کہ بٹگرام میں جلد نئے تھانہ اور پولیس چوکیات بنائی جائے گی، شاہراہ قراقرم پولیس فورس کا کنٹریکٹ دوبارہ بحال کرنے کیلئے صوبائی حکومت کو سفارشات بھیج دی گئی ہے جلدانکو دوبارہ بحال کیا جائے گا۔

 انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخواہ ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران اور جوانوں میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کی۔

قبل ازیں بٹگرام پہنچنے پر بٹگرام پولیس کے چاک و چوبند دستے نے آئی جی پی کو سلامی پیش کی، آئی جی ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی نے یادگار شہداء پولیس بٹگرام پر حاضری دی جہاں انہوں نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی، پولیس لائن بٹگرام میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا بھی آغاز کیا۔