اسلام آباد، 21 جنوری (اے پی پی):اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے آئی جی اسلام آباد پولیس قاضی جمیل الرحمن نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی ، ملاقات میں دارالحکومت میں امن او امان اور پولیس کے پیشہ ورانہ امور پر بات چیت کی گئی ۔
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت کی پولیس فورس کو پیشہ ورانہ بنانے کے ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے رہائشیوں کو تحفظ فراہم کرنا پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ اسپیکر نے کہا کہ پولیش کو پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ عوام دوست پالیسیوں پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے،جرائم اور معاشرتی برائیوں کے خاتمے کے لیے پولیس فورس کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے آئی جی کو عوام کے جان ومال کی حفاظت یقینی بنانے کے ہدایات کی۔
آئی جی نے اسپیکر کو پولیس اصلاحات کے حوالے سے بریف کیا اور کہا کہ اسلام آباد پولیس فورس کو ماڈل پولیس بنائیں گے۔











