اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی صدارت میں قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے زرعی مصنوعات کا اہم اجلاس

100

 اسلام آباد ، 29 جنوری (اے پی پی ):اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی صدارت میں قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے زرعی مصنوعات کا اہم اجلاس ہوا ۔اجلاس میں کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے نمائندوں  اور  ماہرین زراعت نے بھی  شرکت کی ۔ اجلاس میں خصوصی کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کی کنوینئر شاندانہ گلزار نے کمیٹی کو بریفگ دی،شاندانہ گلزار نے کمیٹی کی دو سالہ کارکردگی کی سفارشات کو کمیٹی کے سامنے پیش کیا۔

غلام سرور خان  نے  کہا کہ پارلیمانی تاریخ میں پہلی بار زراعت کی ترقی کے متعلق ایک اہم  پیشرفت سامنے آئی ہے، اسپیکر قومی اسمبلی کی زراعت کی ترقی کے لیے کیے گئے اقدامات قابل ستائش ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی  اسد قیصر نے کہا کہ  ستر سالوں میں پہلی بارے کسان اور کاشتکاروں کے مسائل کے حل کے لیے روڈ میپ بنایا گیا ہے،سابق حکومتوں نے  زراعت کو اہمیت نہیں دی جس کی وجہ سے زراعت کا زبوں حالی کا شکار ہے  ، کاٹن کے بیج کے معیار بہتر ہونے سے  پیداوار بڑھے گی ۔