اوکاڑہ؛ آئی جی پنجاب انعام غنی کی ہدایت پر  بصیرپور میں کھلی کچہری کا انعقاد

77

اوکاڑہ،27جنوری(اے پی ہی):آئی جی پنجاب انعام غنی کی ہدایت پر ڈی پی او فیصل شہزاد کی بصیرپور میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ڈی پی او نے کھلی کچہری میں مسائل سنے اورشہریوں کی درخواستوں پر احکامات صادر کئے اور کہا کہ کھلی کچہری میں آنے والی درخواستوں کا فالو اپ بھی لیا جائےگا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد نےکھلی کچہری کے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ کھلی کچہری لگانے کا مقصد شہریوں کو ان کی دہلیز پر انصاف فراہم کرنا ہے۔

 کھلی کچہری میں ڈی ایس پی شبیر وڑائچ سمیت دیپالپور سرکل کے ایس ایچ اوز موجود تھے۔اس موقع پربصیر پور کی عوام نے پولیس کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔