اوکاڑہ  پولیس  کی بڑی کارروائی ، ڈکیت گینگ کو سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا گیا  

58

اوکاڑہ،20جنوری(اے پی پی ):تھانہ صدر رینالہ خورد پولیس  کی بڑی کارروائی ،عمران عرف عمرانی ڈکیت گینگ کو سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا گیا ، ملزمان کے قبضے سے نقدی رقم، 8 عدد موبائل فونز ایک عدد آٹو رکشہ اور اسلحہ برآمد   کیا   گیا  ، ملزمان    پولیس  کو  ڈکیتی     ،  رہزانی   اور  سرقہ    بالجبر   جیسی  سنگیں   وارداتوں   میں   مطلوب تھے  ۔

 ترجمان  پولیس  کے  مطابق  رینالہ کی حدود میں ہونے والی ڈکیتی کی وارداتوں کی روک تھام کیلئے ڈی پی او فیصل شہزاد نے سخت نوٹس لیا،  جس پر ڈی ایس پی رینالہ سرکل چوہدری ضیاء الحق کی نگرانی میں پولیس نے  ملزمان خالد،عمران اور طالب کو گرفتار کر کے  مقدمہ درج کر لیا۔