ملتان؛377 غیر سرکاری نان فارمل سکولوں میں مختلف آئٹمز این جی اووز سے حاصل کرنے کا فیصلہ

59

ملتان، 20جنوری(اے پی پی ): ضلع ملتان  کے 377 غیر سرکاری نان فارمل سکولوں میں مختلف آئٹمز این جی اووز سے حاصل کرنے کا فیصلہ کیا   گیا ہے ۔

اے ڈی سی فنانس اینڈ پلاننگ ہدایت اللہ خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں  اے ڈی سی ہدایت اللہ خان نے کہا کہ گلی محلوں میں قائم نان فارمل سکولوں کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ نان فارمل سکول تعلیم کے فروغ کے علاوہ اساتذہ کے لئے روزگار کا ایک ذریعہ بھی ہیں۔

اے ڈی سی نے کہا مخیر اور اہل ثروت حضرات آگے بڑھیں اور ان سکولوں کو اپنائیں ، ان سکولوں کے لئے سٹیشنری،فرنیچر،وائٹ بورڈ اور بکس کی ضرورت ہےکورونا وباء کے پیش نظر ماسک،سیناٹائزرز اور ٹمپریچر گن بھی عطیہ کی جا سکتی ہیں۔

اجلاس  کو  بتایا   گیا کہ  تحصیل سٹی میں 32 اور تحصیل صدرمیں 260 نان فارمل سکول واقع ہیں، تحصیل شجاع آباد میں35 اور جلالپور پیروالا میں50 نان فارمل سکولز ہیں۔

اجلاس میں این جی اووز کے نمائندوں اور مخیرحضرات سمیت  ڈی ای او لٹریسی محمد عامر رزاق اور محکمہ تعلیم،صحت اور سوشل ویلفئیر کے افسران بھی شریک ہوئے۔