پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کاروائی ، سویٹس پروڈکشن یونٹ سمیت 4 فوڈ پوائنٹس سیل

62

مظفر گڑھ، 20 جنوری (اے پی پی): پنجاب فوڈ اتھارٹی نےفوڈ سیفٹی   قوانین کی خلاف ورزیوں پر سویٹس پروڈکشن یونٹ سمیت 4 فوڈ پوائنٹس سیل کر دیئے۔

 ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوانہ کے مطابق قصبہ گجرات مظفر گڑھ میں حسنین سویٹس پروڈکشن یونٹ کو سیل کر دیا گیا ہے ،خوراک کی تیاری میں ناقابل سراغ اجزاء کے استعمال پر پروڈکشن یونٹ کو سربمہر کر دیا گیا جبکہ مکول چوک عدالت روڈ علی پور میں الفرید شانی بیکری کو سربمہر کردیا گیا ہے۔

مکول چوک عدالت روڈ علی پور میں الفرید شانی بیکری کو سربمہر کردیا گیا ہے، گندے فریزر میں خوراک کی سٹوریج اور صفائی کے ناقص انتظامات پر بیکری کو سیل کیا گیا ہے اور اڈا محمود کوٹ جی ٹی روڈ پر واقع سبحان اللہ مظہر کریانہ سٹور کو کھلے مصالحہ جات، ایکسپائرڈ فوڈ آئٹمز کی فروخت پر سیل کیا گیا ہے، 24 کلو کھلی ملاوٹی سرخ مرچیں اور زائدالمعیاد اشیائے خورونوش برآمد کرلی گئیں، کوٹ ادو روڈ قصبہ گجرات میں واقع محسن عقیل بلوچ ڈرنک کارنر گٹکا فروخت کرنے پر سربمہر،371 ساشے گٹکا ضبط کرلیا گیا ہے۔

 ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا ہے کہ عوام کو چاہیے کھلی اور ملاوٹی خوراک کے استعمال سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا کہ انسانی صحت کے تحفظ کے لیے ملاوٹ مافیا کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رہیں گی۔