جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاکر اور ایکسپرٹ کی مشاورت سے  زمین کی تیاری کو یقینی بنائیں: اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت

83

نوشہرہ ورکاں،19جنوری  (اے پی پی ):فصلوں کی بہتر پیداوار معیاری بیجز ادویات اور کھادوں کے استعمال سے  بنائی جا سکتی ھے،

آج کے دور میں جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاکر اور ایکسپرٹ کی مشاورت سے  زمین کی تیاری کو یقینی بنائیں ،

ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت نوشہرہ ورکاں چوھدری محمد یوسف اور دیگر مقررین نے نواحی گاؤں ڈیرہ خلیفیانوالہ میں محکمہ زراعت اور آئی سی آئی کی جانب سے زمینداروں اور کاشتکاروں کو آگاھی بارے منعقدہ تقریب کے موقع پر کیا اور کہا ھے کہ گندم کی فصل اگر ھم اپنی خوراک اور ضرورت کی غرض سے کاشت کرتے ھیں تو سورج مکھی کی کاشت کو اپنی دیگر اغراض کے لیے ضرور کاشت کریں ۔جو کم ترین محنت سے  منافع بخش ثابت ھو رھی  ھے ،

تقریب میں علاقہ بھر سے زمینداران اور کاشتکاران کی کثیر تعداد شریک تھی اور مفید سوال  جواب  کی نشست بھی ھوئی اور یہ بھی بتایا گیا کہ کھادوں اور ادویات کے استعمال کے بعد  پیکنگ والے ڈبے اور بوتلوں کو کھلا پھینکنے کی بجائے جلا کر ضائع کر دیں یا زمین میں دفن کر دیں جو کھلی جگہ پر پڑی انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ھیں،

تقریب میں محکمہ زراعت کے ملازمین کے علاؤہ آئی سی آئی کے  ریجنل منیجر محمد عمران باری۔ٹیکنیکل ایکسپرٹ ساجد محمود۔ اور نمائندہ حافظ محمد صدیق کے علاؤہ

 انسپکٹر زراعت رانا شبیر احمد نے شرکت کی۔

جبکہ تقریب میں شریک زمینداران اور کاشتکاران کے لیے طعام کا اھتمام بھی کیا گیا