رکنی؛ پولیس کیجانب سے  کھلی کچہری،شہریوں کے مسائل کے فوری حل کے لیے احکامات جاری کئے گئے

61

رکنی،27جنوری(اے پی پی): انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان کی خصوصی ہدایت پر سپرینڈنٹ آف پولیس بارکھان آغا صبور نے بلوچستان پنجاب کے سرحدی شہر “رکنی” میں کھلی کچہری منعقد کی۔ اس موقع پر ایس ایچ او رکنی عبدالرحمن لونی عمائدین شہر ،سول سوسائٹی، تاجر برادری اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے شہر میں تاجر و مقامی لوگوں کو درپیش مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا جس پر ایس پی آغا صبور نے شہریوں کے مسائل کی فوری حل کے لیے احکامات جاری کئے اور پولیسنگ نظام میں مزید بہتری لانے کی یقین دہانی کرائی۔

 ایس پی آغا صبور کا کہنا تھا کہ شہر میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں پر قابو پاکر ملوث افراد کو قانون کی گرفت میں لایا گیا ہے، شہری پولیس کے ساتھ تعاون کرکے امن وامان کو نقصان پہنچانے والوں کی نشاندہی کریں تاکہ انہیں قانون کی گرفت میں لاکر ان کے انجام تک پہنچایا جاسکے پولیس عوام کے جان ومال کی محافظ ہے ۔