سندھ میں پیپلزپارٹی کی کرپشن بے نقاب کریں گے، رکن سندھ اسمبلی  حلیم عادل شیخ کی پریس کانفرنس

58

کراچی,20جنوری  (اے پی پی):پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنماورکن صوبائی اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ اپنے عہدہ سے مستعفی ہوں  اور ان کا نام ای سی ایل میں ڈالاجائے ، ہم گومراد گو تحریک چلانے جارہے ہیں ،سندھ میں پیپلزپارٹی کی کرپشن بے نقاب کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو پی ٹی آئی کے رہنمائوں بلال غفار، نصرت واحد، ڈاکٹر عمران اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ ہم وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے اسمبلی میں بھی استعفی مانگے گے ،سندھ کو کرپشن کرکے تباہ کیا گیاہے ،ہم صوبہ میں ہونے والی کرپشن بے نقاب کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے غریب ہاریوں کے ٹریکٹر بھی انورمجید کے حوالے کر دیئے ۔انہوں نے کہاکہ صوبہ میں تعلیم کا نظام تباہ ہوگیا ہے ، تعلیمی اداروں میں جانوربندے ہوئے ہیں۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو مدارس قران مجید پڑھنے کے لئے بھیجتے ہیں لیکن انھیں سیاست کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ اپوزشن نے فروری میں حیدآباد میں جلسے کا کہا ہے لیکن 31 جنوری کی جو ڈیڈ لائن دی گئی تھی وہ کہاں گئی ۔انہوں نے کہا کہ اپوزشن اس وقت خودخوف زدہ ہے ۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما بلال غفار نے گفتگو کرتے ہوئے سندھ میں ہونے والی کرپشن پر حکمران جماعت پر سخت تنقیدکی اور کہا کہ ترقیاتی کاموں کے لئے اربوں روپے کا بجٹ ملاہے لیکن کام نظر نہیں آتے ہم ان کے کرپشن عوام کے سامنے بے نقاب کریں گے ۔