سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس، پی پی پی فنانسنگ کے ذریعہ تین سال  کیلئے  کراچی ٹرانسفارمیشن پلان پر اتفاق

123

اسلام آباد،4جنوری  (اے پی پی):سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) کا اجلاس پیر کو ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن محمد جہانزیب خان کے زیر صدارت ہوا۔ سی ڈی ڈبلیو پی نے تین منصوبوں پر غور کیا اور پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) اور پی پی پی فنانسنگ کے ذریعہ تین سال کے لئے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان پر بھی اتفاق کیا۔

سی ڈی ڈبلیو پی نے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان پر تبادلہ خیال کیا جس کے  تحت  واٹر سپلائی ، سیوریج ٹریٹمنٹ اینڈ ڈسپوزل ، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ، پانی کی نالیوں ، اندرونی سڑکوں کی بہتری / بحالی ، ماس ٹرانزٹ سسٹم میں کراچی تبدیلی منصوبے کے تحت حکومت سندھ کے مشورے سے کراچی میں شہری سہولیات کو بہتر بنانے کے لئے 739 ارب روپے کی لاگت کے منصوبے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سی ڈی ڈبلیو پی نے خیبر پختونخواہ کے تمام اضلاع میں 100 ملین امریکی ڈالر کی لاگت کے منصوبے سے ، دیہی معاشی تبدیلی منصوبے کے لئے آئی ایف اے ڈی کی طرف سے غیر ملکی امداد کے ذریعے  پیش کردہ ایک کنسپٹ کلیئرنس پیپر کی بھی منظوری دی۔ سی ڈی ڈبلیو پی نے حکومت خیبر پختونخوا کے ذریعہ پیش کردہ کنسپٹ کلیئرنس پیپر 100 ملین ڈالر لی لاگت کا  پراجیکٹ رورل اکنامک ٹرانسفارمیشن پراجیکٹ کے لئے آئی ایف اے ڈی کی طرف سے غیر ملکی اعانت کی بھی منظوری دی۔

اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری پلاننگ عبدالعزیز عقیلی، وفاقی وزارتوں اور صوبائی محکموں کے اعلی افسران نے شرکت کی ۔