سکھر:موٹروے کی جانب سے مسافروں کے تحفظ ، روڈ حادثات پر قابو پانے کے لئے لیکچرز کا اہتمام

92

 

سکھر،26 جنوری (اے پی پی ): موٹر وے پولیس کی جانب سے ملک بھر کی طرح سکھر سیکٹر میں بھی مسافروں کی جان و مال کے تحفظ اور روڈ حادثات پر قابو پانے کے لئے بریفنگ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

 ایس پی موٹر وے سکھر سیکٹر زاہد نذیر کی زیر نگرانی موٹر وے پولیس کی موبائل ایجوکیشن اور سکھر سیکٹر کے آپریشنل اسٹاف نے جامعہ مساجد، مدارس، امام بارگاہوں اور اقلیتی برادری کے عبادتگاہوں میں روڈ سیفٹی کے حوالے سے لیکچر کا اہتمام کیا۔

لیکچر میں موٹرسائیکل سواروں کے لئے ہیلمٹ کا استعمال لازمی قرار دیا گیا اور بتایا گیا کہ  پاکستان کے مختلف شہروں میں ہیلمٹ کا استعمال نہ کرنے کے باعث موٹر سائیکل سواروں کے روڈ حادثات زیادہ رونما ہورہے ہیں۔

لیکچر کے دوران  روڈ حادثات سے بچاؤ کے بارے میں آگاہی سمیت پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے۔

اس حوالے سے مساجد، مدارس اور امام بارگاہوں کے منتظمین اور نمازیوں نے موٹر وے پولیس کی اس کاوش کو سراہا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا، جبکہ اقلیتی برادری کے منتظمین نے بھی موٹر وے پولیس کی روڈ سیفٹی کے حوالے سے جاری مہم کو سراہاتے ہوئے موٹر وے پولیس کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایسے پروگرام مزید منعقد کیے جائیں تاکہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ آگاہی فراہم کرکے روڈ حادثات سے قیمتی جانوں کو بچایا جاسکے۔

کرکے روڈ حادثات سے قیمتی جانوں کو بچایا جاسکے۔