پاراچنار شہر میں دس روزہ صفائی مہم کا آغاز کر دیا گیا

76

پاراچنار،26جنوری(اے پی پی): صوبائی حکومت کے ہدایت پر عمل کرتے ہوئے  بلدیہ میونسپل کمیٹی کے طرف سے پاراچنار شہر میں دس روزہ صفائی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے، تحصیلدار امتیاز احمد نے فیتہ کاٹ کر مہم کا آغاز کیا۔

افتتاحی تقریب میں پاراچنار شہر کے مشران،انجمن حسینیہ اور ایچ آر سی پی اور حیدری بلڈ بنک اینڈ ویلفیئر سوسائٹی اراکین نے بھی شرکت کی۔