سکھر،01جنوری(اے پی پی )ملک بھر میں 2021ءکا سورج نئی امیدوں اور تمناوں کے پورے ہونے کی دعاؤں کے ساتھ طلوع ہو گیا ہے،نئے سال کو خوش آمدید کہنے کے موقع پر پاکستان بھر کے مختلف شہروں کے تفریحی مقامات پر آتش بازی کے مظاہرےکیے گئے جبکہ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کیئے گئے تھے۔