سکھر: چھٹی ڈرب کے دیہات میں کمیونٹی کلسٹر سکول کا افتتاح  کر دیا  گیا

105

سکھر،21 جنوری (اے پی پی ): سندھ رورل سپورٹ آرگنائیزیشن ( سرسو ) اور سندھ ایجوکیشن فاونڈیشن کی جانب سے چھٹی ڈرب کے دیہات میں کمیونٹی کلسٹر سکول کا افتتاح کیا گیا۔افتتاح ایس ای ایف کے منیجنگ ڈائریکٹر عبدالکبیر قاضی نے کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کبیر قاضی نے کہا کہ سرسو کے تعاون سے 2 کمروں پر مشتمل تمام سکولز کو کلسٹر سکولز بنا رہے ہیں۔ ان سکولز میں سولر سسٹم، جدید سائنسی لیبارٹریز، لائبریری اور دیگر تمام سہولیات مہیا کی جائیں گی۔

سرسو کے سینئر منیجرنعمت اللہ شیخ کا کہنا تھا کہ سرسو کی جانب سے 2013 میں تین سکولز سے آغاز کیا گیا تھا ، آج صرف دو اضلاع میں سکھر اور شکارپور میں 20 کلسٹر سکولز قائم کئے جا چکے ہیں جن میں تمام سہولیات موجود ہیں۔ جدید سائنسی اصول کے مطابق نہ صرف متعلقہ گاؤں میں رہائش پذیر بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں بلکہ گردو نواح کے مکین بچے بھی اس سے مستفید ہو رہے ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علاقہ کے معززین نے خوشی کا اظہار کرتے   ہوئے کہا کہ  یہ کلسٹر سکولز وقت کی اشد ضرورت ہیں۔ہم سرسو کے شکرگزار ہیں جنہوں نے

خوبصور ت بلڈنگ بناکرہمارا دیرینہ خواب پورا کیا ہے۔