پنجاب کے دوردرازاضلاع میں تعینات ہونے والے انیستھیٹکس کیلئے مزید اضافی الاؤنس کی مختلف تجاویزکا بھی جائزہ لیاگیاہے:صوبا ئی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد

80

لاہور،21جنوری (اے پی پی)صوبا ئی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد کی زیر صدارت  محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرمیں اعلی سطحی اجلاس ہوا ۔اجلاس میں سیکرٹری صحت کیپٹن(ر)محمد عثمان یونس،ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹرعمرفاروق ودیگرافسران نے شرکت کی۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران صوبہ بھرکے ڈسٹرکٹ اور تحصیل ہیڈکوارٹرزہسپتالوں میں انیستھیٹکس کی کارکردگی اورکمی کوپوراکرنے کیلئے فوری بھرتی کا جائزہہ لیا اور پنجاب کے تمام ڈسٹرکٹ اور تحصیل ہیڈ کورٹرزمیں تعینات انیستھیٹکس کیلئے بڑی خوشخبری سنادی۔ڈسٹرکٹ اور تحصیل ہیڈ کورٹرزہسپتالوں میں تعینات انیستھیٹکس کو ڈیڑھ سے دولاکھ روپے اضافی الاؤنس دینے کا فیصلہ کرلیاگیا۔سیکرٹری صحت کیپٹن(ر)محمد عثمان یونس نے صوبائی وزیر صحت کو پنجاب کے ڈسٹرکٹ اورتحصیل ہیڈکواٹرزہسپتالوں میں انیستھیٹکس کی کارکردگی اور نئی بھرتی کی تفصیلات پیش کیں۔اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئےصوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب پبلک سروس کمیشن میں مختلف سپیشلٹیزمیں مزید691اسامیوں کی بھرتی کیلئے سمری بھجوادی گئی ہے۔691اسامیوں میں 79انیستھیٹکس کی سیٹیں شامل ہیں۔تمام ڈسٹرکٹ اور تحصیل ہیڈکورٹرزہسپتالوں میں انیستھیٹکس کی تعیناتی کو یقینی بنایاجارہاہے۔انیستھیٹکس ڈسٹرکٹ اور تحصیل ہیڈ کوارٹرزمیں ہر قسم کی سرجری میں اہم کرداراداکرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ     ڈسٹرکٹ اور تحصیل ہیڈکواٹرزہسپتالوں میں سرجریزکی تفصیلات بھی پیش کی جائیں       پنجاب کے دوردرازاضلاع میں تعینات ہونے والے انیستھیٹکس کیلئے مزید اضافی الاؤنس کی مختلف تجاویزکا بھی جائزہ لیاگیاہےپنجاب کے ڈسٹرکٹ اور تحصیل ہیڈ کوارٹرزمیں انیستھیٹکس کی کمی کافی حدتک دورکردی گئی ہے۔