شجاع آبادمیں شدید دھند کا  راج برقرار، حدِ نگاہ 50 میٹر سے کم رہ گئی

54

شجاع آباد، 08 جنوری(اے پی پی ): شہر اور گردونواح میں  دھند کا راج برقرار، حدِ نگاہ 50 میٹر سے کم رہ گئی، دھند کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

 سبزی منڈی، ریلوے روڈ، لاڑ چک، آر ایس اور جلالپورپیروالا روڈ ، اولڈ شجاع آباد روڈ مظفرگڑھ، خان گڑھ روڈ،  بستی ملوک روڈ، لودھراں روڈ، بہاولپور روڈ سمیت گردونواح دھند کی شدید لپیٹ میں آگئے ہیں۔

 دھند کے باعث ملازم پیشہ افراد اور مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

 ٹریفک پولیس کے مطابق گاڑیوں میں دوران سفر ڈرائیور فوگ لائٹس کا استعمال یقینی بنائیں اور عوام الناس غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔