اوکاڑہ  ضلع کی تعمیر وترقی ،عوامی مسائل کےحل کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائیگا:  ڈی سی عامر عقیق خان

137

اوکاڑہ،08جنوری(اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خان نے کہا ہے کہ ضلع اوکاڑہ کی تعمیر وترقی  اور عوامی مسائل کے حل کے لئےکوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا

جمعہ کو یہاں ڈپٹی کمشنر کانفرنس روم میں اوکاڑہ کے پرنٹ اور  الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ صحافیوں سے تعارف ملاقات کے دوران   ڈی سی عامر عقیق خان کا کہنا  تھا کہ میڈیا سماجی اور عوامی مسائل کی نشاندہی  کرنے میں اہم کردار  ادا کرتاہے تاہم تعمیری اور مثبت تنقید سے عوامی مسائل کو احسن انداز سے حل کرنے میں آسانی ہوتی ہے۔

  اس موقع پر صحافیوں نے ڈپٹی کمشنر کو خوش آمدید کہا اور عوامی مسائل جن میں ریلوے کراسنگ ، انکروچمنٹس، ہسپتال اور دیگر سے آگاہ کیا۔

 اس تعارفی ملاقات کا انتظام ضلعی افسر اطلاعات خورشید جیلانی نے ڈپٹی کمشنر کی خواہش پر کیاتھا۔