شکرگڑھ،09 جنوری(اے پی پی):ڈپٹی کمشنر نارووال نے ٹی ایچ کیو ہسپتال شکرگڑھ کا دورہ کیا اور بچوں کو ویکسین پلا کر پانچ روزہ پولیو مہم کا افتتاح کیا۔
انسداد پولیو مہم 11 سے 15 جنوری تک جاری رہے گی، جس دوران ضلع بھر میں 3 لاکھ 38 ہزار142 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، 798موبائل ٹیمیں گھر گھر، ریلوے اسٹیشنز، بس، ویگن اڈوں سمیت دیگر مقامات پر قطرے پلائیں گی۔
مہم کے دوران کورونا وائرس کے ایس او پیز کا مکمل خیال رکھا جائے گا۔ ٹیموں کی روزانہ کی بنیاد پر سکریننگ کی جائے گی جبکہ پولیوٹیموں کو مکمل سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔
مہم کے دوران بچوں کو وٹامن اے کے قطرے بھی پلائے جائیں گے۔











