صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت ترقیاتی اداروں کے سربراہان کا دوسرا اجلاس

82

لاہور، 21جنوری (اے پی پی):صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت ترقیاتی اداروں کے سربراہان کا دوسرا اجلاس ہوا۔پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے کمیٹی روم میں ہونے والے اجلاس میں لاھور کو عالمی معیار کے مطابق خوبصورت اور صاف ستھرا شہر بنانے کے لئے متعدد اقدامات کی منظوری دی گئی شہر کے داخلی اور خارجی راستوں، بابو صابو، گلشن راوی چوک اور دیگر چوراہوں کو بہتر بنایا جائے گا۔صوبائی وزیر نے گرین بیلٹس کو بہتر کرنے اور ان کی روزانہ کی بنیاد پر صفائی یقینی بنانے کی ہدایات کی اور کہا کہ شہر کی اہم شاہراہوں پر اعلی معیار کی لائٹس لگائی جائے صوبائی وزیر نے ایم ڈی لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کوصفائی اپریش مزید تیز کر نے کی ہدایت کی سگیاں پل سے منجانب بند روڑ خستہ حال سڑک کی بحالی اور شہر کی سڑکوں پر  اعلی معیار کاپیچ ورک یقینی بناے کی بھی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ شہر کے چوراہوں کی بہتری کا ایسا پلان بنایا جائے کہ یہاں ٹریفک کے بہاؤ میں بہتری آئےشہر کے چوراہوں، انڈرپاسز اور دیگر مقامات کی دیدہ زیب پھولوں اور پودوں سے تزئین وآرائش کی جائے گی ترقیاتی اداروں کو شہر کی خوبصورتی بڑھانے کے منصوبوں کو ٹائم لائن کے اندر مکمل کر نا ہوگا۔کمشنر لاہور ڈویژن، ڈی جی ایل ڈی اے، ڈی جی پی ایچ اے ،ایم ڈی ایل ڈبلیوایم سی اور دیگر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔