ضلع ملتان میں پانچ روزہ  پولیو کا آغاز 11جنوری سے ہوگا  

63

ملتان ،07جنوری (اے پی پی ):ضلع ملتان میں پانچ روزہ  پولیو کا آغاز 11جنوری سے ہوگامہم کی سو فیصد کامیابی کے لئے محکمہ صحت کی مائیکرو پلاننگ مکمل ہوگئی ہے اے ڈی سی ہیڈ کوارٹر رانا اخلاق احمدخان کی زیر صدارت پولیو مہم کا جائزہ اجلاس ہوا ڈی ایچ او ڈاکٹر محمدعلی مہدی،ورلڈ بینک اور یونیسف کے نمائندوں کی شرکت کی اے ڈی سی ہیڈ کوارٹر نے کہا پولیو مہم کی کامیابی کے لئے ورکرز کے کمٹمنٹ بہت ضروری ہے رانااخلاق احمد خان نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران روزانہ ایوننگ میٹنگ میں ڈیٹا پیش کیا جائے اور ہر پولیو مہم کے تجربے کو سامنے رکھتے ہوئے خامیوں پر قابو پایا جائے اور کہا پولیو ورکرز کی تربیت پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائےرانااخلاق احمد خان نے کہا کہ بیترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے ورکرز کی حوصلہ افزائی کی جائےعلی ٹاون سیوریج سیمپل کا پولیو وائرس فری رزلٹ حوصلہ افزاء ہے

بریفنگ میں کہا گیا پولیو مہم کے دوران 9 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گےپولیو مہم کے لئے 2408 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے پولیو مہم کی کے لئے 476 ایریا انچارج مقرر کئے گئے ہیں اور

140 یونین کونسل میڈیکل آفیسرز مہم کی مانیٹرنگ کریں گےعلی ٹاون کے ساتھ 18 یونین کونسلیں منسلک ہیں ضلع کی131 یونین کونسلوں میں پولیو مہم چلائی جارہی ہے۔