میرپورخاص؛ایس ایس پی  فیصل بشیر میمن کی ایوان صحافت آمد، نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی

171

میرپورخاص،07جنوری ( اے پی پی): ایس ایس پی  فیصل بشیر میمن کی  ڈی ایس  پی سٹی عثمان لغاری کے ہمراء ایوان صحافت میرپور خاص آمد، نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے پھولوں کا گلدستہ اور مٹھائی پیش کی۔

 اس موقع پر ایس ایس پی فیصل بشیر میمن نے کہا کہ میرپورخاص میں مثبت صحافت کی جارہی ہے، ایوان صحافت  ایسا منفرد  ادارہ ہے جہاں سے خبر سب سے پہلے اور فوری بریک کی جاتی ہے اور ذمہ دارانہ و پیشہ ورانہ سچائی پر مبنی رپورٹنگ کی جاتی ہے۔

 اس موقع پر ایوان صحافت میرپورخاص کے نو منتخب صدر سردار محمد وارث خاصخیلی، سینئر نائب صدر مختیار کیریو، نائب صدر عبدالغفار رند، جرنل سیکریٹری فضل شر، خازن ذیشان شیخ،  اطلاعات سیکریٹری بابو شرف الدین لغاری ، ھاشم شر،  فلک  شیر، اظہر چڈر، ملک احمر، ظارق پھنور، پرویز،  اور دیگر نے ایس ایس پی فیصل بشیر میمن کو اجرک کے تحائف اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔