عالمی ادارہ صحت کا پشاور ایئرپورٹ کیلئے نئی سینیٹائیزر مشینوں کا تحفہ

112

پشاور،6جنوری  (اے پی پی):ملک میں جاری کرونا وبا کی دوسری لہر سے نمٹنے کے لئے عالمی ادارہ صحت کی جانب سے پاکستان کے ایئرپورٹس پر اقدامات کا سلسلہ جاری ہے اسی سلسلے میں عالمی ا دارہ صحت کے ڈاکٹر مظہر نے پشاور ایئرپورٹ کا دورہ کیا۔انہوں نے پشاور ایئرپورٹ پرکورونا ایس او پیز سے متعلق کئے جانے والے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے باچا خان انٹر نیشنل ایئرپورٹ کے لئے جدید سیناٹائیز مشینوں کا تحفہ دیا،واضح رہے کہ تحفے میں دی گئی جدید سینٹائیزر مشینیں پشاور ایئرپورٹ پر نصب کردی گئیں۔ائیر پورٹ انتظامیہ کے مطابق پشاور ایئرپورٹ کے بین الا قوامی روانگی اور آمد لاونج میں مشینیں نصب کردی گئیں،مشینیں ڈبلیو ایچ او کی جانب سے تحفہ کے طور پر دی گئیں ہیں،مشینوں کے نصب ہونے سے مسافروں نے سیناٹائزرکا استعمال بھی شروع کردیا،ڈبلیو ایچ او کی جانب سے پشاور ایئرپورٹ کیلئے مزید جدید سینا ٹائزر مشینیں بھی دی جائیں گی۔