عمران خان جس طرح مسئلہ کشمیر کو اجاگر کر رہے ہیں کشمیر پریمیئر لیگ  بھی کشمیر کے مسئلے کو اجاگر کرے گی،وفاقی وزیر  علی امین  گنڈاپور

122

اسلام آباد،13جنوری  (اے پی پی):وفاقی وزیر امور کشمیر سردار علی امین  گنڈاپور  نے  کہا ہے کہ عمران خان جس طرح مسئلہ کشمیر کو اجاگر کر رہے ہیں کشمیر پریمیئر لیگ  بھی کشمیر کے مسئلے کو اجاگر کرے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز مظفرآباد ٹائیگر ٹیم  کے دفتر کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ  کشمیر پریمئر لیگ کے لئے میری نیک خواہشات ہیں کهیل کے ذریعے ہم لڑنا سیکھتے ہیں اور کهیل ایک مثبت سرگرمی ہےکشمیر پریمئر لیگ کو ہر طرح سے سپورٹ کریں گے۔

  شاہد آفریدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں بہت سی لیگ کا برینڈ ایمبسڈر رہا اور جتنی خوشی اس لیگ کا برینڈ ایمبسڈر بنے کی  ہوئی وہ میں نہیں بھول سکتا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں میں نے بہت ٹیلنٹ دیکها ہے اور کشمیر میں کرکٹ اکیڈمی بنانے کا ارادہ رکھتا ہوں، جب تک اکیڈمی نہیں ہوں گی ٹیلنٹ سامنے نہیں آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کی عزت کی بات ہے میں موجودہ حکومت کے ساتھ ہوں اور عمر گل بهی نوجوانوں کی کوچنگ کریں گے جس طرح آپ نے فائونڈیشن کو سپورٹ کیا مبارکباد پیس کرتا ہوں، کشمیر میں صحت کے شعبے میں بهی کام کروں گا۔

سینیٹر طلحہ محمود کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پریمئر لیگ  کا آغاز صحت مندانہ پروگرام کا آغاز ہو رہا ہے جو ملک میں دہشت گردی رہی اس میں اس طرح کی سرگرمیاں لوگوں کو تفریع فراہم کرتی ہیں ،جب پی ایس ایل کا آغاز ہوا لوگوں کو اندازہ نہیں تها کہ اس کا جذبہ کتنا ہو گا اسی طرح کشمیر پریمئر لیگ کا بهی جنون لوگ دیکهیں گے۔ لوگ چاہتے ہیں کے ملک میں اس طرح کے ایونٹ منعقد ہوں اب ہر چیز موبائل پر ہو نوجوان کھیلوں سے دور ہوتے جا رہے ہیں، صحت مند سرگرمیوں کے کم ہونے کی وجہ سے نوجوان اس طرف جا رہے اس لیگ کے ذریعے کشمیر کا مسلہ بهی اوجاگر ہو گا۔ مظفرآباد ٹائیگر کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور شاہد آفریدی بهی مبارکباد کے مستحق ہیں۔

 سینیٹر فیصل جاوید نے  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کا جنون ہےجو پہاڑوں میں ٹیلنٹ ہے اگر وہ سامنے آگیا تو دنیا کو حیران کر دے گا۔ پہاڑوں کے نوجوان مضبوط ہیں اصل ٹیلنٹ پہاڑوں میں ہے پہاڑوں کے نوجوان اتنے لمبے چهکے ماریں گے د نیاحیران ہو گی عمران خان کا موقف رہا ہے کہ جب تک لوکل ٹیلنٹ نہیں ہو گا ٹیم کامیاب نہیں ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی انسانیت کی خدمت کے لئے بھی پیش پیش رہتے ہیں۔ یہ خدمات انسان کو بڑا آدمی بناتی ہیں شاہد آفریدی نوجوانوں کے آئیڈیل ہیں سب جانتے تهے کے شاہد آفریدی نے دل سے کرکٹ کهیلی۔

 کشمیر پریمئر لیگ کے صدر عارف ملک نے کہاکہ مجهے خوشی ہے کہ شاہد آفریدی مظفرآباد ٹایگر صدر اور ٹیم کے کپتان ہوں گےاس لیگ کا معیار انٹرنیشنل سطح کا ہو گا ۔شاہد آفریدی کشمیر پریمئر لیگ کے برینڈ ایمبیسٹر بهی ہیں حکومت پاکستان اور آزاد کشمیر حکومت ہمارے ساتھ بهرپور تعاون کر رہے ہیں ۔یہ ایک تاریخ ساز کرکٹ لیگ ہو گی۔

  مظفر آباد ٹائیگر کے مالک ارشد خان تنولی نے کہا کہ مظفرآباد ٹائیگر سپورٹس کے ساتھ ساتھ کشمیر کا سافٹ امیچ دنیا کے سامنے لائے گا مظفرآباد ٹائیگر ایک برینڈ بنے گا، ہم کهیلوں کے فروغ کے لئے شاہد آفریدی سے مل کر کام کریں گے۔ آزاد کشمیر میں  نوجوانوں کونیٹ  سمیت دیگر سہولیات فراہم کریں گے کشمیر پریمیئر لیگ ایک کامیاب ترین لیگ ہو گی۔