عوام کی خدمت ہمارا نصب العین ہے،عوامی توقعات پر پورا اترنے کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے،ترقیاتی کاموں کا خفیہ جائزہ لے رہا ہوں،کسی کا بھی جائز کام نہ روکا جائے،صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو

92

کوئٹہ ,28جنوری۔(اے پی پی ):صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگونے کہا کہ عوام کے مسائل پر بھر پور توجہ دیں، مسائل کے حل پر پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے خود دورے کرتارہوں گا۔ بعض زیر تکمیل ترقیاتی منصوبوں کے ناقص معیار پروزیرداخلہ نے برہمی کا اظہار کیا۔ان خیالات کا اظہارصوبائی داخلہ نے زیرصدارت ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے خصوصی اجلاس سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں وزیر داخلہ کو قلات ڈویژن اورکوٹ لانگو میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر۔متعلقہ حکام کی جانب سے وزیرداخلہ کواپنے اپنے محکموں کی جانب سے  بھی بریفنگ دی گئی، صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگونے کہا کہ افسران مسائل کے حل کیلئے عوام سے رابطے بہتر بنائیں عوام کی خدمت ہمارا نصب العین ہے،عوامی توقعات پر پورا اترنے کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے،وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ترقیاتی کاموں کا خفیہ جائزہ لے رہا ہوں،عوامی نمائندوں کی تجاویزاورسفارشات کو ملحوض خاطررکھاجائے،کسی کا بھی جائز کام نہ روکا جائے۔