اوکاڑہ: سنگین وارداتوں میں ملوث خطرناک ڈاکوؤں کو تھانہ راوی پولیس نے گرفتار کرلیا

75

اوکاڑہ۔28جنوری (اے پی پی) :تھانہ راوی پولیس نے دو ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے متعددسنگین وارداتوں کاانکشاف کیا ہےملزمان تھانہ راوی کے علاوہ تھا نہ گوگیرہ پولیس کو بھی مطلوب تھے ۔ تھانہ راوی پولیس نےخطرناک ڈاکوؤں کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ برآمد کرکے مقدمات درج کر لئے۔ملزمان کی شناخت اویس اور قاسم کے نام سے ہوئی۔