مانسہرہ میں  10 روزہ کلین اینڈ گرین مہم جاری، ڈپٹی کمشنر کی شہریوں سے مہم میں شرکت کی اپیل

70

مانسہرہ،27 جنوری (اے پی پی ):وزیراعظم کے ویژن کے مطابق صوبائی حکومت کی ہدایت پر کلین اینڈ گرین مہم جاری ہے ، دس روزہ مہم کے دوران  ضلع بھر کے تمام ڈمپنگ پوائنٹس سے جمع شدہ کوڑاکرکٹ اٹھانے اور بھاری مشینری  سے بند نالوں کو کھولنے کا کام جاری ہے ۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر قاسم علی خان نے کہا کہ دس روزہ مہم میں شہری اور تاجر بھی  بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف رکھیں۔ انھوں نے کہا کہ ماحول کو صاف رکھنے کیلئے ہمیں اپنے رویوں کو بدلنا ہوگا۔

ڈپٹی کمشنر  نے  مزید  کہا کہ شہریوں کی سہولت کے لیے  کنٹرول روم بھی قائم کیا گیاہے جہاں شہری آکر اپنی شکایات سے انتظامیہ کو آگاہ کر سکتے ہیں ۔