اینٹی کرپشن کی کارروائی ، امتخانات میں رشوت لینے والا ڈپٹی سپرنٹینڈنٹ گرفتار

78

سیالکوٹ،26جنوری(اے پی پی):محکمہ اینٹی کرپشن نے کارروائی کرتے ہوئے انجینئرنگ  ڈپلومہ کے ہونے والے امتخانات میں رشوت لینے والا ڈپٹی سپرنٹینڈنٹ گرفتار کر لیا۔ ملزم سے نشان زدہ نوٹ برآمد کر لیے اور مقدمہ درج درج کر دیا گیا۔ سیالکوٹ تھانہ اینٹی کرپشن نے  کارروائی کرتے ہوئے امتخانی سنٹر کامرس کالج قلعہ پر  ڈپٹی سپریٹنٹ امتخانات ابرار بٹ کو پیپرز حل کروانے کے لئے رشوت لینے پر رنگے ہاتھوں  گرفتار کرلیا گیا، محکمہ اینٹی کرپشن  کو درخواست موصول ہوئی کہ  ملزم ابرار بٹ نے انجینرنگ  ڈپلومہ کے ہونے والے امتخانات کے لئے طالب علم سے دس ہزار رشوت مانگ رہا ہے جس پر جوڈیشل مجسٹریٹ کی زیر نگرانی نشان زدہ نوٹ طالب علم کو دیئے گئے جو ڈپٹی سپرنٹینڈنٹ کے قبضہ سے برآمد ہوئے، محکمہ اینٹی کرپشن نے طالب علم حسنین علی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔