مری میں  برف باری کے نظاروں سے لطف اندوز ہونے کیلئے سیاحوں  کا غیر معمولی رش

100

مری،10 جنوری(اے پی پی): ملکہ کوہسار میں  برف باری کے نظاروں سے لطف اندوز ہونے کے لئے سیاحوں  کا غیر معمولی رش،  سیاحوں کی آمد سے  مال روڈ، جی پی او چوک، نگہت زار، مرحبا چوک، کشمیر پوائنٹ، پنڈی پوا ئنٹ و دیگر تفریح مقامات پر رونقیں بڑھ گئیں جبکہ بھوربن روڈ،گھڑیال گراؤنڈ، ایوبیہ روڈ اور نیو مری میں بھی سیاح سڑکوں کے کنارے اور جنگلوں میں برف سے خوب محظوظ ہو رہے ہیں اور برف کے ساتھ حسین یادیں سلفیوں کے ذریعے محفوظ کر رہے ہیں۔

 سیاحوں کی آمد سے گاڑیوں کا بھی ریکارڈ رش دیکھنے میں آیا ہے، سڑکوں پر گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگی ہیں، ایوبیہ روڈ پر گاڑیوں  کے بے پناہ رش کے باعت کئی گھنٹے روڈ بلاک رہی جس سے سیاحوں اور مقامی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔