ملتان؛انسداد تشدد مرکز برائے خواتین میں ڈسٹرکٹ پروٹیکشن کمیٹی کا اجلاس

95

ملتان، 14جنوری)اے پی پی ):انسداد تشدد مرکز برائے خواتین میں ڈسٹرکٹ پروٹیکشن کمیٹی کا اجلاس  ہوا، ڈپٹی کمشنر عامرخٹک کی اجلاس میں خصوصی طور پر شریک ہوئے، ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ  انسداد تشدد مرکز برائے خواتین اپنا بھر کردار ادا کررہا ہےخواتین کے حقوق کی حفاظت ہماری دینی اور قانونی ذمہ داری ہے اور کہا موجودہ حکومت خواتین کو انکے حقوق فراہم کرنے کے لئے بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے۔

عامر خٹک نے کہا حکومت پنجاب نے لاہور اور راولپنڈی میں بھی انسداد تشدد مرکز برائے خواتین کے قیام کی منظوری دے دی ہے،مرکز کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کے لئے تمام سپورٹ فراہم کی جائے گی، ویڈیا بس سروس کا سٹاپ واک اور سوشل ویلفئیر کمپلیکس تک بڑھایا جائے گا۔

ڈی سی نے کہا مرکز کی عمارت کی مرمت کے لئے منصوبہ تیار کیا جائے گا انسداد تشدد مرکز سے زیادہ سے زیادہ خواتین کی داد رسی کے لئے میڈیا کے ذریعے آگاہی مہم چلائی جائےمرکز میں موجود خالی آسامیوں کو جلد پُر کیا جائے تاکہ کارکردگی مزید بنائی جا سکے۔

 منیجر واک منیزہ بٹ نے  بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ انسداد تشدد مرکز برائے خواتین میں4 سال کے دوران مجموعی طور پر 5455 کیسسز رپورٹ ہوئے ہیں گھریلو تشدد کے 3492 اور ہراساں کرنیکے 648 کیسسز رپورٹ ہوئےریپ اور گینگ ریپ کے93 اور جائیداد کے تنازعات کے92 کیسسز رپورٹ ہوئے اغواء کے 32،فراڈ32 اور سٹریٹ کرائم کے6 کیسسز رپورٹ ہوئے۔

 بریفنگ میں بتایا گیا سنٹر میں پولیس، پراسیکیوشن،میڈیکل اور بحالی کے حوالے سے تمام سہولیات مفت فراہم کی جارہی ہیں۔