وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے آئی جی ایف سی نارتھ میجر جنرل فیاض حسین شاہ  کی  ملاقات

106

کوئٹہ،14 جنوری(اے پی پی ): وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے آئی جی ایف سی نارتھ میجر جنرل فیاض حسین شاہ نے الوداعی ملاقات کی ۔ملاقات میں صوبے کی امن و امان کی مجموعی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے  کہاکہ بلوچستان میں قیام امن کے لئے سیکیورٹی فورسز کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔ انہوں  نے صوبہ میں قیام امن کے حوالے سے آئی جی ایف سی کی خدمات کو  بھی سراہا۔

آئی جی ایف سی نارتھ میجر جنرل فیاض حسین شاہ   نے کہا کہ بلوچستان کے لوگوں کا خلوص و محبت کبھی نہیں بھلا سکتا۔