ملتان، 22 جنوری)اے پی پی ):چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان نے سپریم کورٹ کے جج محمد امین الدین خان کے بھائی کے نماز جنازہ میں شرکت کی ۔ چیف جسٹس محمد قاسم خان نے بھائی کی وفات پر جسٹس امین الدین خان سے تعزیت بھی کی۔ نمازجنازہ میں جج صاحبان وکلاء سمیت سیاسی سماجی شخصیات کی بڑی تعداد میں شریک ہوئی، نمازجنازہ جلال باقری جنازہ گاہ قدیرآباد میں ادا کی گئی۔











