ملتان؛صوبائی وزیر ڈاکٹر اخترملک نے  کائیاں پور میں سیوریج لائن منصوبے کا   افتتاح کر دیا

124

ملتان، 10جنوری(اے پی پی):صوبائی وزیر ڈاکٹر اخترملک نے یونین کونسل73 اور 74 کائیاں پور میں ساڑھے چھ کروڑ روپے لاگت سے مکمل ہونے والے سیوریج لائن منصوبے کا   افتتاح کر دیا۔

اس موقع پر صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اخترملک نے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ سابقہ حکومت نے اربوں روپے اپنے من پسند منصوبوں پر لگا کر ملتان سمیت جنوبی پنجاب کی عوام کا استحصال کیا،ان پیسوں سے شہریوں کے بنیادی مسائل حل ہو سکتے تھے،ہم نے عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے کیلئے سوچ بچار کی ہے اور ملتان شہر کی چالیس سال پرانی سیوریج لائنیں تبدیل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا جب ملتان کی ہر گلی گندے پانی کامنظر پیش کرتی تھی، اب ایسا نہیں ہوگا۔

صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اخترملک نےکہا کہ پوزیشن صرف پوائنٹ سکورننگ کرتی ہے اور اپنے جرائم پر پردہ ڈالنا چاہتی ہے،جب تک عمران خان وزیراعظم ہے، پی ڈی ایم کی پارٹیوں کو چالیس سال کا حساب دیئے بغیر معافی نہیں ملے گی،ان پارٹیوں نے عوام کا پیسہ لوٹا ہے اور اب وہ احتساب سے فرار کا راستہ تلاش کر رہی ہیں،عوام نے انہیں ہرجلسہ میں مسترد کرکے بتادیا ہے کہ وہ عمران خان کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے  کہا کہ ہمارے اچھے اقدامات کی بدولت ملکی معیشت بہتر ہو رہی ہے اور ہم ترقی و خوشحالی کی طرف بڑھنا شروع کر چکے ہیں۔

اس موقع پر ایم پی اے سلیم لابر،ملک نورحسین ڈیہڑ،ملک نور حسین ڈیہڑ،ملک عبدالروف، طارق خان، ملک علی ڈاھا، عمر

نوازخان بابر، عاصم خان بابر، خاور لابر، عمران سیال، رانا عمران شمشاد،عبدالطیف گجر، ببل خان خاکوانی سمیت دیگر  بھی موجود تھے۔بعد ازاں مسلم لیگ ن کے ملک خضرحیات نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا بھی اعلان کیا۔

اے پی پی/ملتان/قرۃالعین