ملتان، 11جنوری(اے پی پی):ویسٹ منیجمنٹ کا سپیشل صفائی سکواڈ شہر کے داخلی راستے چمکانے میں مصروف عمل ہے، زکریا یونیورسٹی سے سیداں والا چوک تک بوسن روڈ کی صفائی جاری و ساری ہے، میٹرو بس ٹریک کے اطراف میں سکریپنگ کی جارہی ہے۔
بوسن روڈ کے درمیان واقع گرین بیلٹ اور سروس روڈ کے ڈیوائڈر کے ساتھ سکریپنگ جاری ہے، شہر اولیاء کی مصروف شاہراہ خانیوال روڈ کی صفائی کے لئے نئی حکمت عملی کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔
چوک ناگ شاہ، بہاولپور بائی پاس اور وہاڑی چوک کی روزانہ خصوصی صفائی کے لئے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، چوک کمہارانوالہ، نیو کچہری چوک اور اعوان چوک کی صفائی بھی ترجیحات میں شامل کر لی گئی ہیں۔











