عارف والا،11 جنوری (اے پی پی ): شہر اور مضافات میں دھند کا راج برقرار ہے، حدِ نگاہ 45 میٹر سے کم رہ گئی ہے، دھند کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
ترکھنی ، چکیاں والا،احمدیار، پکاہ کھوہ ، شہر جیلانی ،کالے پٹھان ، بیلی دلاور، کالے پٹھان، رنگشاہ سمیت گردونواح دھند کی لپیٹ میں آگئے ہیں
دھند کے باعث مسافروں اور ملازم پیشہ افراد کو اضافہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔
پنجاب ہائی وے پٹرولنگ نے عوام کو غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ گاڑیوں میں دوران سفر ڈرائیور فوگ لائٹس کا استعمال بھی یقینی بنائیں۔











