ملتان؛چائلڈ پروٹیکشن  بیورو نے عدم توجہی غفلت کا شکار  2 بچے حفاظتی تحویل میں لے لیے

64

ملتان، 27 جنوری(اے پی پی):چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے عدم توجہی غفلت کا شکار بھیک مانگتے 2 بچے حفاظتی تحویل میں لے لیا ہے۔

 حفاظتی تحویل میں لئے گئے بچوں میں 12 سالہ نعمان، 8 سالہ سمیع شامل ہیں، بچوں کو جنرل بس اسٹینڈ سے بھیک مانگتے ہوئے حفاظتی تحویل میں لیا گیا۔

 بچوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کےلئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے جن کی لواحقین کی تلاش جاری ہے۔