ملتان، 22جنوری(اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے ۔اے سی سٹی عابدہ فرید نے مختلف ریسٹورنٹس کا اچانک معائنہ کیا اور گاہکوں کو ڈائننگ ہال کے اندر کھانا کھلانے پر اے ایف سی کو سیل کردیا اور انڈور ڈائننگ پر ایکس2 ریسٹورنٹ پر 30 ہزار روپے جرمانہ کر دیا۔
شریف پلازا میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر4دکانداروں پر بھاری جرمانہ عائد کر دیا گیا، گلگشت ایریا میں واقع شاہجہاں گرل،14 سٹریٹ،صابر،آئی سی اور آنگن ریسٹورنٹس میں کورونا ایس او پیز پر عمل کیا جارہا تھا۔











