ملتان؛کمشنر جاوید اختر محمود کی زیر التوا تمام وفاقی سکیموں کی فوری تکمیل کی ہدایت

59

ملتان، 27 جنوری(اے پی پی):کمشنر جاوید اختر محمود کی زیر صدارت وفاقی محکموں کی سکیم بارے جائزہ اجلاس ہوا،جس میں

ڈویژن میں زیر التوا تمام سکیموں کی فوری تکمیل کی ہدایت کی گئی۔

 کمشنر جاوید اختر محمود نے کہا کہ عوامی مفاد کے پیش نظر تمام سکیموں کی تکمیل لازمی ہے، محکمے سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سکیموں کی بروقت تکمیل یقینی بنائیں۔

 کمشنر جاوید اختر محمود نے سکیموں کی تکمیل میں سستی برتنے والوں کیخلاف اعلی سطح پر لکھ کر بھیجنے کی وارننگ بھی دی اور کہا کہ محکمے کسی قسم کے بیرونی دباؤ کے بغیر تمام سکیمیں مکمل کریں۔

 جاوید اختر محمود نے کہا کہ عوام کے ٹیکس کی پائی پائی عوام پر خرچ ہوگی۔ ڈپٹی کمشنر آفس محکمہ میپکو، سوئی گیس سے ہر ممکن تعاون کرےگا۔