ملتان، 6جنوری(اے پی پی ):ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے سپیشل صفائی سکواڈ کی تشکیل کے بعد صفائی کے نظام میں نمایاں بہتری آئی ہے ،شہر میں شامل ہونیوالے نئے اضلاع بھی نکھرنے لگے ہیں ، سپیشل صفائی سکواڈ کے مانیٹرنگ آفیسر فہیم خان لودھی نے ورکرز کو ترغیب دینے کے لئے خود بھی علامتی طور پر جھاڑو دی ۔
سورج میانی اور قاسم بیلہ کے نئے علاقوں میں مسلسل چوتھے روز بھی صفائی جاری ہے اور سڑکوں کے اطراف سے مٹی سمیٹی جارہی ہے،آبادیوں میں خالی مقامات پر ڈمپ کیا گیا ویسٹ اٹھانے کے لئے لوڈر استعمال کئے جارہے ہیں، بوسن روڈ کے معروف سیداں والا چوک کی خصوصی صفائی کی جارہی ہے،سپیشل صفائی سکواڈ میں 25 ورکرز حصہ لے رہے ہیں۔











