ملتان، 9جنوری(اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے لئے ضلعی انتظامیہ کے افسران متحرک ہیں،اس سلسلہ میں سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن نےشجاع آباد اور جلالپورپیروالا میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بڑی کارروائیوں کے دوران 2 ڈی کلاس اسٹینڈز سیل کر دیئے گئے ہیں،پیر قتال فلائنگ کوچ جلالپور پیروالا اور رانا جمیل برادرز شجاع آباد سیل کئے گئے اسٹینڈز میں شامل ہیں،اس کے علاوہ13 گاڑیوں کو تھانے میں بند کردیا گیا ہے جب کہ خواجہ ٹریولز جلالپور پیروالا پر20 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔











