کراچی؛ کیمیکل فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

149

کراچی،9جنوری  (اے پی پی):فائربریگیڈ ڈیپارٹمنٹ نے ہفتہ کو یہاں ہارون آباد، سائٹ ایریا میں کیمیائی فیکٹری کی تین منزلہ عمارت میں لگنے والی آگ پر کامیابی سے قابو پالیا۔پولیس اور امدادی کارروائی کرنے والے اداروں کے مطابق آتشزدگی سے 8 افراد زخمی ہوئے جبکہ کسی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پاک بحریہ کے ترجمان نے بتایا کہ سول انتظامیہ کی درخواست پر پاک بحریہ کی ٹیم بھی فائر فائٹرز میں شامل تھی۔امدادی کارروائی کرنے والے اداروں کے مطابق تمام زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لئے سول اسپتال، عباسی شہید اسپتال اور برنس سنٹرمنتقل کیا گیا ، ان میں سے تین کو معمولی زخمی ہونے کے بعد ضروری علاج معالجے کے بعد فارغ کردیا گیا۔

سندھ رینجرز کے ترجمان نے بتایا کہ سندھ رینجرز کے اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے اور فائر بریگیڈ کے ساتھ آگ بجھانے کی کوششوں میں بھی حصہ لیا۔